دیپالپور‘ ڈاکو کریانہ سٹور سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار

دیپالپور قصور روڈ چوک شاہ مقیم پرڈاکو کریانہ سٹور سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین فرار‘ تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں چوک شاہ مقیم پر واقعہ کریانہ سٹور پر سلامت علی اپنے سٹور پر کھڑا تھا کہ پانچ مسلح افراد آئے اور گن پوائنٹ پر اس کو یرغمال بنا کر کیش چھین کر فرار ہوگئے۔ معلوم ہواہے کہ یہ کار سوار ڈاکو چند روز قبل بھی اسی علاقہ میں زکریا اور فخر ٹاؤن میں وارداتیں کر چکے ہیں جبکہ مقامی پولیس ان کو پکڑنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے کے بعد مقامی پولیس کافی دیر کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی جھوٹی تسلی دے کر واپس چلے گئی۔