گجرات، مفرور قاتل 14 سال بعد گرفتار

گجرات‘ 2004ء میں اپنے مخالف کواغواء کر کے اس کی آنکھیں نکالنے کے بعد ٹریکٹر کے پیچھے باندھ کروحشیانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتارنے،2009ء میں اپنی اسپنش بیوی کو قتل کر نے والا عرصہ 14سال سے روپوش سفاک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔

نمائندہ کھوج نیوز کے مطابق 2004ء میں مجرم اشتہاری خالد جاوید ولد طالب حسین قوم جٹ سکنہ پنڈی کس ڈاکخانہ پنڈی جہونجہ ضلع بھمبر آزاد کشمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کی وردی پہن کر کوٹلہ ارب علی خاں کے رہائشی شاہد حسین ولد غلام رسول کو دن دیہاڑے اغوا ء کر کے اپنے علاقے میں لے جا کر انتہائی سفاکانہ طریقے سے اسکی آنکھیں نکالنے کے بعد ٹریکٹر کے پیچھے باندھ کر گاؤں گاؤں گھسیٹتے رہے۔جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔ وقوعہ کے بعد مجرم اشتہاری بیرون ملک اسپین فرار ہو گیا۔

بعد ازاں سال 2009?ء میں مجر م اشتہاری نے اپنی اسپینش بیوی PAMLA MORLAS DIGLDO کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کر کے نعش گاوں میں ہی دفنا دی تھی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے خطرناک ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی کی سربراہی میں، انچارج CIAانسپکٹر بابر زمان کو خصوصی ٹاسک دیاکہ خطرناک اشتہاری کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ جس پر انسپکٹر بابر زمان انچارج CIAسٹاف نےSIقدیر حسین شاہ اور دیگر ٹیم کے ہمراہ خطرناک ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف زاویوں پر کام شروع کیا۔ جس کے بعد خطر ناک ملزم کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی ِ،جانفشانی اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے بھمبر آزاد کشمیر سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ ملزم جتنا بھی شاطر اور خطر ناک ہو قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے گا اور اپنے انجام کو پہنچے گا۔ ڈی پی او گجرات نے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔