دیپالپور: بلدیہ ملازمین ناخدا بن گئے، سینکڑوں ریڑھیاں پھل سمیت ضبط

دیپال پور میں محنت کرکے روزی کمانا جرم بن گیا‘ بلدیہ ملازمین نے ریڑھی پر پھل فروخت کرنے والے غریب محنت کشو ں پر خد ا کی زمین تنگ کر دی، تجاوزات کی آڑ میں پھلوں سے بھری ریڑھیاں بلدیہ گراؤنڈ میں بند کر کے ریڑھی بانوں سے پیسے بٹورنے لگ گئے جبکہ ریڑھیوں سے پھل وغیرہ اٹھا کر بلدیہ ملازمین اپنے گھروں میں لے گئے جس کے بعد ریڑھی بان سراپا احتجاج بن گئے۔ ریڑھی بانوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept