چینوٹ:محکمہ ہیلتھ ان ایکشن، عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن

چینوٹ میں محکمہ ہیلتھ ان ایکشن، عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2پرائیویٹ اسپتال اور ایک میڈیکل سٹور سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چینوٹ میں محکمہ ہیلتھ نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحصیل لالیاں اور موضع ہریاں میں پرائیویٹ اسپتالوں کو سیل کر دیا جبکہ چینوٹ میں زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات برآمد ہونے پر میڈیکل سٹور بھی سیل کر دیا جبکہ محکمہ ہیلتھ نے مقامی تھانے میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept