بھوآنہ: بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر قتل کر دیا، ملزمہ گرفتار

رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں بھی شیطانی کھیل نہ رک سکا‘ تھانہ بھوآنہ کے علاقہ 466 میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بھوآنہ کے علاقہ 466 میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا جبکہ مقتول کی نعش 4 روز بعد مکئی کی فصل سے برآمد ہوئی۔ مقامی تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ بیوی کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا آشنا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ قتل ہونیوالے مقتول کا نام الطاف حسین تھا اور اس کے 3 بیٹے تھے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept