چینوٹ: بجلی بند، پانی نایاب، شہریوں کی زندگی جہنم بن گئی

چینوٹ کے علاقہ لنگر مخدوم فیڈر کے رہائشی پچھلے 7 دن سے بجلی بند ہونے کے باعث واپڈا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، سراپا احتجاج نے شہریوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے 7 دن سے لائٹ نہیں آ رہی جس کی وجہ سے پینے کا پانی نہیں اور مساجد میں وضو کرنے کے لیے بھی پانی نہیں جس سے ماہ رمضان میں نماز کی ادائیگی کے لیے بہت مشکل کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی مرتبہ ایس ڈی لالیاں کو درخواستیں دیں لیکن واپڈا کا کوئی اہلکار نہیں پہنچا۔ چینوٹ کے علاقہ لنگر مخدوم فیڈر کے رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گاؤں کی بجلی بحال کروائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔