شہری کا اپنے بھائی پرزمین قبضہ کرنے کا الزام

میلسی:تحصیل میلسی سے تعلق رکھنے والے زمیندار مہر حاجی مراد نے اپنے بھائی مہرریاض پر قیمتی اراضی پر قبضہ کا الزام عائد کردیا۔

نمائندہ کھوج نیوزمیلسی سے گفتگو کرتے ہوئے مہر مراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بھائی سے 2 لاکھ روپے نقد ادا کرکے زمین خریدی تھی جس کا قبضہ ادائیگی کے باوجود مجھے 9 سال گزرنے کے باوجود نہیں دیا گیا،مہر مراد نے کہا کہ میرا بھائی ناصرف مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے بلکہ زمین دینے سے بھی انکای ہے۔ جبکہ میری طرف سے رقم ادا کرنے کے گواہوں میں الیاس ڈھکو اور رزاق ڈھکو شامل ہیں جن کے ذریعے میں نے بھا کو ادائیگی کی تھی۔

مہر مرادنےوزیراعظم، وزیراعلیٰ، اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف دیا جائے ریاست مدینہ جیسی مثال قائم کی جائے کیونکہ مین نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زمین خریدی تھی

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept