عارفوالا بلدیہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت‘ شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر

عارفوالا بلدیہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔عارفوالا سیوریج اور نالیوں سے نکلنے والہ گندہ پانی سکول جانے والے بچوں اور نمازیوں کے لیے وبال جان بن گیا۔ عارفوالا اندرون مظفر آباد جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور نالیوں سے نکلنے والے گندے پانی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ عارفوالاسیوریج اور نالیوں سے ابلتا ہوا گندہ پانی اور گھروں میں آنے والے سرکاری پانی میں شامل شہری گندہ پانی پینے پرمجبور ہو گئے ہیں۔ عارفوالا اندرون مظفرآباد کا جمادار پچھلے 2 ماہ سے غیر حاضر ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept