دیپالپور‘ مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

ملزمان مسلح اسلحہ نے رائٹ پور کے قریب پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی

دیپالپور کے علاقہ سکھ پور میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپورمیں سکھ پورکے علاقہ تھانہ صدر دیپالپور ضلع اوکاڑہ مورخہ 19-07-2019بوقت 3 سے 4 بجے رات شبیر احمد ولد لکھویر نے 15 اوکاڑہ پر کال کی کہ 3 ملزمان مسلح اسلحہ نے اس سے پروبن آباد علاقہ تھانہ صدر دیپالپور کے قریب موٹرسائیکل okm/1828 اور دس ہزار روپے نقدی چھین لیے ہیں۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر دیپالپور اور موبائل چوکی سکھ پور نے تعاقب شروع کر دیا جو کہ ملزمان مسلح اسلحہ نے رائٹ پور کے قریب پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ ختم ہونے کے بعد ایک کس نامعلوم مسلح 12 بور رپیٹر فصل کماد کے ایک طرف ہلاک پایا گیا اور دوسرے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

پولیس فائرنگ کے بعد علاقہ کے لوگوں نے جائے وقوعہ پر آ کر ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت کی جو کہ رمضان عرف فانی ولد یٰسین قوم مسلم شیخ سکنہ امین آباد علاقہ تھانہ صدر دیپالپور کے نام سے شناخت ہوئی۔چند ایک مدعی مقدمات نے ملزم کی نعش کو جائے وقوعہ پر شناخت کیا جن کے ساتھ چند دن قبل ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی تھیں۔جن میں سے ایک مدعی کے والد کو اسی ملزم نے دوران واردات فائر مار کر زخمی کیا تھا۔ فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept