محنتی ایماندار اور قابل پولیس افسر محکمہ کیلئے فخر: ڈی پی او قصور

عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ دینے والے ترقی کے حق دار ہیں

عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے والے محنتی، ایماندار اور قابل پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں۔ایسے افسروں اور اہلکاروں کیلئے پرموشن کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے ڈی پی او آفس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر اور ہیڈکانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس افسران سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الٰہی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی پی اوقصور اورایس پی انویسٹی گیشن نے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے۔اس موقع پر ڈی پی اوقصور نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ ڈاکوؤں،مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔

خدمت خلق کے جذبہ کے تحت عوام الناس کی تکالیف و مسائل کو میرٹ و ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، مظلوموں کی داد رسی کریں، اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کریں اور بہادری،ایمانداری اور خوش اخلاقی کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے.

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept