وفاقی کابینہ اجلاس‘ پی آئی اے میں 1952ایکٹ کا نفاذ

وفاقی کابینہ اجلاس، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) میں لازمی سروس ایکٹ 1952ء کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں 15 جنوری 2019 کے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے سکیورٹی پیپرز لمیٹیڈ کراچی پر لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ایرا کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی منظوری کے علاوہ غیر ملکیوں کے لیے ڈالر سرٹیفکیٹس خریدنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے بلوچستان اور لاہور کی پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو کی منظوری دی۔ کابینہ میں فیڈرل لینڈ کمیشن میں سینئر ممبر لینڈ کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept