بھارتی فون نے دو نوجوان شہید کردیئے

 مقبوضہ کشمیر کے علاقے راج پورہ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما کے علاقے راج پورہ میں شہری آبادی کا محاصرہ کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔کشمیری میڈیا کے مطابق قابض فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کی جان لے لی جب کہ قابض انتظامیہ نے پلواما اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل  آئے اور شدید احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔