اسلامی فوجی اتحاد کا وفد پاکستان پہنچ گیا

 اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور وفد کے شرکاء دو روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی اور جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کا وفد سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کرے گا،  وفد چیئرمین سینیٹ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہہ پاکستان سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی اور مہمان وفد کی دو روز قیام کے بعد واپسی منگل کو متوقع ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept