پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے پروگرام پر معاملات طے پاگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان آئی ایم ایف پروگرام پر معاملات طے پاگئے جب کہ فریقین نے معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی سربراہ کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کررہا ہے، آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

اس موقع پر کرسٹین لیگارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے، پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، پاکستانی معیشت میں استحکام معاشی اصلاحات اور فیصلہ کن پالیسیوں سے آئے گا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept