شہبازشریف کی ضمانت ,نیب کی درخواست مسترد

ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر بینچ کی تبدیلی کی نیب کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کی درخواست مسترد کردی۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے اور موجودہ بینچ درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا۔

نیب نے عدالت نے استدعا کی تھی کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے۔ یاد رہے کہ نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں گرفتار کیا تھا اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept