آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں، اسد عمر کا اعترا ف

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں، وزیر خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ 

وفاقی وزیرخزانہ پشاور میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ایران اورافغانستان کیساتھ تجارت بڑھانیکی ضرورت ہے، خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ترکی اور ایران کو گیس منصوبوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کردار اداکر رہے ہیں۔ طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلنا چاہیے، تجارت بڑھے گی تو برآمدات میں اضافہ ہو گا جس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے مزیدک کہا کہ کرک،لکی مروت اورکوہاٹ میں گیس دریافت ہوئی ہے، بلوچستان سے آنے والی بیلٹ میں معدنیات کا ذخیرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضروت ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

You might also like