آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر زور

آئی ایم ایف نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان پرزور دیا ہے کہ وہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو مالیاتی پیکج لینے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی ناکافی ٹیکس آمدن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے بڑھانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان بینکوں سے قرض لینے کی شرح کم جب کہ سبسڈیز کا دائرہ مزید محدود کرے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر غور کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے کے نقصان کم جب کہ معاشی اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کا بھی کہا ہے۔

You might also like