نومولود بیٹی کی صحت خراب ‘ دورہ برطانیہ میں توسیع

نومولود بیٹی کی صحت خراب، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا بیرون ملک مزید قیا م کرنے کا فیصلہ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ 

حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کی لندن میں ہارٹ سرجری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہباز کو مزید 15 روز لندن میں قیام کی اجازت دے، حمزہ شہباز بیٹی کی صحت یابی کے بعد فوری وطن واپس آجائیں گے۔

You might also like