ارکان پارلیمنٹ کیخلاف نیب کی تحقیقات،11 نشانے پر

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ارکان پارلیمنٹ کے خلاف تحقیقات ، 446 ممبران پارلیمنٹ میں سے صرف 11 ممبر نشانے پر ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیساتھ تحریک انصاف بھی نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔ نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور پرویز خٹک سمیت دیگر کو نوٹسز جاری ہو چکے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ سکینڈل میں جبکہ سعد رفیق کو پیراگون سکینڈل میں کرپشن الزامات پر گرفتار کیا۔ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی، خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ، ریاض پییرزادہ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مریم اورنگزیب کے خلاف اثاثہ جات کیسز پر نیب انکوائری جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور کوچیئرمین آصف زرداری کیخلاف پارک لین انکوائری جبکہ خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی چھان بین ہو رہی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ میں کرپشن کے سب سے زیادہ مقدمات سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف ہیں۔ سابق وزیراعظم رینٹل پاور سمیت ایک درجن مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکمران جماعت تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں کرپشن کیس صرف ایک رکن وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف ہے۔ نیب خیبر پختونخوا نے ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept