عمران خان، آئی ایم ایف مذاکرات کامیاب، ڈالر، بجلی، گیس بم تیار

وزیراعظم عمرا ن خان کے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹن لوگارڈ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد عوام پر ڈالر، بجلی اور گیس بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں۔ 

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے دوران ان کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کر لیا ہے ۔ آئی ایم ایف کی پیش کردہ شرائط میں ڈالر ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ شامل ہے جبکہ آئی ایم ایف نے قرضہ کی فراہمی کے لیے ٹیکسز کا نیا نظام خود دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ 

آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت نے عوام پر ڈالر، بجلی اور گیس بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یوٹیلیٹی بلوں اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ رواں سال جون میں کیا جائے گا۔ 

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept