چندے کے بکس چرانے والی خاتون گرفتار

شوکت خانم اسپتال سے چندے کے بکس چرانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار ‘ خاتون کے قبضے سے رقم سے بھرا چندہ بکس برآمد کیا گیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق شوکت خانم اسپتال لاہور سے چندہ کا بکس چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رابعہ مختلف اسپتالوں میں تیمارداری کے بہانے جا کر وارداتیں کرتی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رابعہ جناح اسپتال، شوکت خانم اسپتال اور گنگا رام اسپتال میں بھی وارداتیں کرچکی ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept