زرداری کی گرفتاری ‘حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات

سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری پر حکومت کے اتحادی جماعتوں سے اختلافات میں شدت آ گئی۔ 

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق عمران خان حکومت کی خواہش ہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور غیر قانونی اثاثہ جات کیسز کی بنیاد پر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا جائے، تاہم اتحادی جماعتوں نے حکومت سے اختلاف رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کرنا یا سندھ میں سیاسی بحران پیدا کرنا حکومت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں بلوچستان کے مینگل گروپ سمیت بہت سے اتحادیوں نے حکومت کو باور کروایا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری سے ملک کے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ 

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے رہنماؤں نے بھی عمران خان پر واضح کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری سے حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ 

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept