آرمی چیف سے سربراہ اسلامی فوجی اتحاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی ملاقات ‘باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امن واستحکام پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے کمانڈر انچیف راحیل شریف کی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے فوجی اتحاد کے اقدامات کو بھی سراہا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept