توانائی کے شعبہ میں گڈ گورننس لا رہے ہیں: غلام سرور

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم سیکٹر کے درآمدی بل سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، توانائی کے شعبہ میں گڈ گورننس لا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں اور اس شعبے میں گڈ گورننس لا رہے ہیں۔ حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ملک میں دو بڑی ریفائنریریاں قائم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی نے کنسورشیم میں شامل کمپنیوں کے ساتھ مل کر سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ شروع کر دی ہے۔ ملکی توانائی کی ضروریات کے لیے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ بہت اہم ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept