حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھوج نیوز کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی سعودی عرب سے واپسی پر اجلاس بلایا جائے گا جس میں چیئرمین پی اے سی سمیت قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کا چناؤ کیا جائے گا۔ راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پی اے سی کے چیئر مین کا چناؤ الیکشن کے ذریعے ہوگا۔ پنجاب حکومت طے شدہ فارمولے پر عملدرآمد کرے گی اور معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا نوٹیفکیشن روکنے کی باتیں درست نہیں جبکہ حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین شپ نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept