ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4 اہلکارشہید، ایس ایچ اوزخمی

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں پیش آیا، جہاں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل سرفرار، میرباز، آصف اور ڈرائیور جاوید شامل ہیں۔

دوسری جانب زخمیوں میں ایس ایچ او طاہر نواز اور 2 راہگیر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept