پاکستان
ایل این جی جہازوں کی آمد شروع
کراچی میں ایل این جی جہازوں کی آمد شروع ہو گئی، قطر سےآیا ایل این جی جہازکراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا جبکہ ایک اورایل این جی جہازاویا بھی پورٹ قاسم پرلنگراندازہوگیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ علی زیدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ایک ہی روز ایل این جی کے دو جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ جہازوں کی آمد کے باعث گیس کا بحران حل ہوگیا۔ انہوں نے پورٹ قاسم کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا’ویل ڈن ٹیم پورٹ قاسم‘۔

پاکستان
محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،گارڈ آف آنرپیش
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے معزز مہمان کے طیارے کے دائیں اور بائیں فارمیشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا۔
دورے پر آنے والے برادر ممالک کے سربراہان کو اس انداز میں خوش آمدید کہنا پاکستان اور پاک فضائیہ کی درخشاں روایت رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ سمیت اہم سیاسی اور عسکری شخصیات نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔انہوں نے فرداً فرداً تمام استقبال کیلئے آئے تمام میزبانوں سے پرجوش مصافحہ کیا۔ بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے، اس موقع پر محمد بن سلمان نے بچوں کا بوسا لیا اور مسکراتے ہوئے ان کے تحفے کو قبول کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی اور وزیراعظم ہاؤس پہنچایا جہاں انھیں پاک آرمی کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد جڑواں شہروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ شاہراہیں خیر مقدمی بینرز، سعودی اور پاکستانی پرچموں سے سجی ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر آج پاکستان تشریف لائے ہیں۔ ان کے شاہی ڈاکٹرز، سیکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی 7 طیاروں پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان
سعودی عرب مزید سرمایہ کاری کرے گا، محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ 20 ارب ڈالرز کے معاہدے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے، سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس سے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ یقین ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگے بڑھےگا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ولی عہد بننے کے بعد ان کا یہ ایشیا کا پہلا دورہ ہے اور وہ سب سے پہلے پاکستان آئے ہیں۔
پاکستان
سعودی پاک سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس
سعودی پاک سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد نے افتتاحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اعلیٰ اختیاراتی کونسل کے قیام کی تجویز ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں دی تھی۔ کونسل کا مقصد دو طرفہ معاہدوں اور فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو ممکن بنانا ہے۔
کونسل میں خارجہ، دفاع، توانائی، دفاعی پیداوار اور تجارت کے وزرا شامل ہیں جبکہ کونسل میں اطلاعات، ثقافت، داخلہ، سرمایہ کاری اور آبی وسائل کے وزرا بھی موجود ہیں۔
کونسل کے تحت سٹیرنگ کمیٹی اور مشترکہ ورکنگ گروپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ورکنگ گروپس کا مقصد متعلقہ شعبوں میں وزرا کے لیے سفارشات تیار کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرا خارجہ کونسل کے معاملات دیکھیں گے۔ کونسل کا سالانہ اجلاس پاکستان اور سعودی عرب میں باری باری ہوگا۔
- PSL422 گھنٹے ago
لاہور قلندر نے پہلی فتح حاصل کر لی
- PSL411 گھنٹے ago
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجیت کیلئے 158 رنزکا ہدف
- پاکستان11 گھنٹے ago
سعودی ولی عہد عمران خان حکومت کے اقدامات سے ناخوش
- PSL414 گھنٹے ago
فتح کے بعد ڈی ویلیئرز کے لیے سرپرائز
- شوبز15 گھنٹے ago
شاہ رخ خان کس غیرملکی اداکارکی محبت میں گرفتار
- PSL414 گھنٹے ago
آج یونائیٹڈ کا مقابلہ گلیڈی ایٹرزاورزلمی، قلندرزسے ٹکرائیں گے
- پاکستان11 گھنٹے ago
شہبازشریف کا وزیراعظم بننے سے صاف انکار
- پاکستان10 گھنٹے ago
نوازشریف کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- شوبز14 گھنٹے ago
سلمان خان کا اپنی والدہ کو مہنگی گاڑی کا تحفہ
- کھیل13 گھنٹے ago
جیپ ریلی کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا
- PSL46 گھنٹے ago
لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست
- پاکستان15 گھنٹے ago
بھارت نے طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا