آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل، ضمنی ریفرنس دائر

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں شہباز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔ 

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کردہ ضمنی ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارچ 2014 میں شہباز شریف نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اکتوبر 2014 میں غیر قانونی احکامات جاری کیے۔ پی ایل ڈی سی دسمبر 2013 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی۔ ضمنی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے خود فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پبلک پارٹنرشپ ماڈل میں منتقل کردیا جائے۔ آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد، احد خان چیمہ سمیت 13افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ریفرنس میں شاہد شفیق، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی شامل ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept