شرجیل میمن کی درخواست، حکومت سے جواب طلب

پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو 19 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال کے روبرو پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹرنیب کے مطابق شرجیل میمن جیل میں ہیں، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ شرجیل میمن پرمحکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔ دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علاج کے لیے ملک سے باہرجانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نا کرانے پرعدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو 19 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept