قبائلی اضلاع میں اصلاحات‘ ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

قبائلی اضلاع میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کے لئے ایڈوائزری بورڈ پر ایک اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل، کمیٹی کی نگرانی وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے۔ 

گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان نے مشترکہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کی سربراہی میں قبائلی پارلیمنٹرین پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دئی گئی جن کی مشاورت سے ترقیاقی منصوبے اور اصلاحات کے حوالے سے کام ہوں گے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری بورڑاپنے لئے قائم کیا ہے جو میرے ساتھ مشاورت کریگا وزیر اعلیٰ گورنر کے کسی بھی حکم کے ماننے کا پابند نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ بااختیار وزیر اعلیٰ ہوں تمام فیصلے خود کرتا ہوں، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو ہٹانے کے لئے کسی سے ڈیکٹیشن نہیں لی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ایڈوئزری کمیٹی پختون تحفظ موومنٹ سمیت تمام گروپوں کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ فاٹا اصلاحات کے لئے قائم ٹاسک فورس کا وجود بھی ختم ہو گیا اب ایڈوائزری کمیٹی کے تمام فیصلے قبائلی اضلاع میں نافذ عمل ہونگے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept