سندھ میں ینگ ڈاکٹرز کا بائیکاٹ

 تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیے جانے کے خلاف سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تمام اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں جناح، سول، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور دیگر اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب سکھر، بدین، گولارچی، ماتلی، ٹنڈوباگو اور تلہار سمیت دیگر شہروں کے اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے تنخواہ اور دیگر مراعات پنجاب اور خیبرپختونخوا کے برابر کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اس کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept