وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔ وفاقی کابینہ 4 فروری کو ہونے والے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق سمیت وفاقی کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی۔

کابینہ انسانی حقوق ڈویژن کو 13 ملین روپے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے گی اور گوادر پورٹ اتھارٹی اور ای او بی آئی کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیرغورآئے گا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ انسداد منشیات پالیسی 2018 پربھی غورکرے گی، انفراسٹرکچر، مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز2004 کی چھوٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے کی اصولی منظوری دی جائے گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept