شیخ رشید کے نقش قدم پر

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے نقش قدم پر چل پڑے۔انہوں نے صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت دینے کا مطالبہ کر دیا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تو مجھے بھی کمیٹی کا ممبر بنایا جائے تاکہ حمزہ شہباز کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ کچھ اسی طرح کا مطالبہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی میاں شہبازشریف کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے بعد کر چکے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept