بلوچستان میں ٹیکس وصولی کا آن لائن نظام

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے امید ظاہر کیا ہے کہ گڈ گورننس اور ٹیکس وصولی کا نظام موثر بنا کر صوبے کے مالی ذخائر آئندہ کچھ برسوں میں 15 ارب روپے کی موجودہ سطح سے بڑھا کر 40 ارب روپے سالانہ تک پہنچ جائیں گے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیکس وصولی کے آن لائن نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصول کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس تقریب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سید سعید احمد ہاشمی، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اور ٹیکسیشن ملک نعیم بزئی، صوبائی وزرا اور متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ٹیکس جمع کرنے کے لیے آن لائن نظام کو کامیابی کے ساتھ متعارف کروانے پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو مبارک باد دی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept