شاہی دورے کے شاہی انتظامات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں تاہم ان کے ساتھ اس دورے میں تقریبا 11 سو افراد پر مشتمل وفد بھی ہو گا ۔

 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ شہزادے اور شاہی خاندان کے دیگرافراد بھی ہوں گے جن کیلئے مجموعی طور پر 300 لینڈ کروزر پراڈو گاڑیاں بک کروا لی گئیں ہیں ، سعودی ولی عہد اتوار کے روز اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جس گاڑی پر ولی عہد سفر کریں گے وہ ان کی ذاتی گاڑی ہو گی جو کہ خصوصی طور پر سعودی عر ب سے ان کے دورے سے ایک روز قبل پاکستان لائی جائے گی تاہم ولی عہد کی دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاءپانچ ٹرکوں میں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں 

اس کے علاوہ محمد بن سلمان کے ساتھ تقریبا 80 کنٹینرز بھی اسلام آباد لائے جائیں گے ، ان کی حفاظت کی ذمہ داری 130 شاہی محافظ کریں گے جبکہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فرائض بھی پاک فوج کے حوالے کر دئیے گئے ہیں جبکہ 8 ہوٹلوں پر بھی پاک فوج کے جوان تعینات کیے جائیں گے ۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept