شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی، شکایات سیل نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست رابطہ قائم کیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار پائی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept