اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ کے بعد واپس روانہ

 اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دوروزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کے دورہ میں اہم امورزیر بحث رہے۔

کمانڈر اِن چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں وفد نے پاکستان کی سول و ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ عسکری حکام سے ملاقاتوں میں خطہ کے امن واستحکام پراہم بات چیت کی گئی۔ سول قیادت نے اسلامی فوجی اتحاد کو دہشتگردی کے خلاف بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروادی اورمسئلہ یمن میں پاکستان کے ثالثی کردار کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept