سفارتی سطح پرتنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام رہی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان سے رابطے کررہی ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی کامیابی ہے کہ دنیا آپ سے تعلقات بنارہی ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے پاکستان کوسفارتی سطح پرتنہا کیا جائے لیکن بھارت کو یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہی پاکستان کی کامیابی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، دنیا رابطے کررہی ہے، یہ پاکستان پراعتماد کا اظہار ہے اور ہندوستان اس سب کو پسند نہیں کرے گا اس لیے وہاں صف ماتم تو بچھے گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept