وزیراعلیٰ ہاؤس پر گٹر کا پانی ڈالنے پر مقدمہ درج

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس پر ‘فکس اِٹ’ مہم کے ارکان کی جانب سے گٹر کا پانی ڈالنے پربانی عالمگیر خان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پر ‘فکس اِٹ’ مہم کے بانی عالمگیر خان محسود اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے گٹر کا پانی پھینکا گیا تھا۔جس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں عالمگیر خان محسود اور ان کے ساتھیوں کو نامزد کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت اور ریڈ زون میں گندگی پھینکنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب مقدمے میں نامزد ایک شخص سیف اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept