سردار مشتاق کیخلاف احتساب کمیشن کی رٹ خارج

پشاور ہائی کورٹ نے ہری پور سے ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی سردار مشتاق کے خلاف دائر لینڈ سکینڈل کیس میں احتساب کمیشن کی رٹ خارج کردی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس کرام اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ سردار مشتاق نے عدالتی فیصلہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ کے فیصلہ کو حق و سچ کی فتح قرار دیا۔ سردار مشتاق کے خلاف کیس 18 سال سے زیر سماعت تھا۔ واضح رہے کہ سردار مشتاق 2008 سے 2013 تک قومی اسمبلی کے رکن رہے انہوں نے 2012 میں ن لیگ کو خیر باد کہا تھا تاہم اگست 2015 میں وہ پی پی پی کو چھوڑ کر دوبارہ ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept