دیامربھاشا اور مہند ڈیم، سعودی عرب کا بڑا اعلان

سعودی عرب کا بڑا اعلان، دیامربھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے فنڈز دینے کا اعلان، 67 کروڑ کے قریب فنڈز دیئے جائیں گے۔ 

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے جس میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایم او او کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ حاصل کی گئی دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے جبکہ جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept