پاکستان
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، ایم کیو ایم میدان میں
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت کے اتحادی جماعت ایم کیو ایم بھی میدان میں آ گئی، ممنوعہ ادویات ڈاکٹری نسخے کے بغیر باآسانی مل جاتی ہیں۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اظہار تشویش، جان بچانے والی ادویات کئی سو فیصد تک مہنگی ہوئی ہیں۔ حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین کمیٹی کا انکشاف، میاں عتیق نے کہا اکتالیس روے والا انجکشن 600 میں فروخت ہو رہا ہے، غریب کہاں جائے گا۔ وزیر صحت عامر کیانی نے قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ادویات آج بھی ہمسایہ ممالک سے سستی ہیں۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے بتایا کہ ممنوعہ ادویات ڈاکٹری نسخے کے بغیر باآسانی مل جاتی ہیں، جعلی ڈاکٹرز اور کلینکس کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ قائمہ کمیٹی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث تو گرما گرم ہوئی مگر عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے متعلقہ حکام کو کوئی ہدایت تک جاری نہیں کی گئی۔

پاکستان
ترجمان پاک فوج کل اہم پریس کانفرنس کریں گے
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کل اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کل سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو بھارت کی کسی مہم جوئی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جو 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، حساس اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی حکام سمیت خزانہ، دفاع، خارجہ کے وفاقی وزرا اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی شریک ہوئے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ کمیٹی کو خارجہ حکام کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس پر بریفنگ دی گئی۔
حکام نے پاکستان کی افغان مصالحتی امن عمل کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی جب کہ اس دوران افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو بھارت کی کسی مہم جوئی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اختیار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی پاکستان کیلئے براہ راست خطرہ ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی پاکستان اور پورے خطے کا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے بڑا نقصان اٹھایا، 70 ہزار جانوں کی قربانی اور بھاری مالی نقصان اٹھایا ہے۔
پاکستان
وزیراعظم نےایسا حکم جاری کردیا جس پرآپ حیرت زدہ
وزیراعظم ایسا حکم جاری کردیا جس پرآپ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا حکم جاری کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خزانہ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کرے اور دونوں تنظیموں پر پابندی کا نوٹی فکیشن فوری طور پر جاری کرے۔
پاکستان
زرداری کو اشارہ مل گیا،مگر کہاں سے ، اہم رپورٹ آ گئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو اشارہ مل گیا مگر کہاں سے اہم رپورٹ منظر عام پر آگئیں۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق آصف علی ز رداری نے عمران خان حکومت کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کی ناقص کارکردگی اور خارجہ پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ حکومت نیب کو اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو منانے کا ٹاسک بھی دے دیا ہے۔
- شوبز13 گھنٹے ago
ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔ واقعہ کی تردید
- شوبز9 گھنٹے ago
شادی سے پہلے اہم وارننگ دے دی
- پاکستان13 گھنٹے ago
وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
- پاکستان14 گھنٹے ago
لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ
- انٹرنیشنل12 گھنٹے ago
گود بھرائی کی خفیہ رسم
- ویڈیو7 گھنٹے ago
کرینہ کپورکا سارہ علی خان کو حیرت انگیز مشورہ
- شوبز12 گھنٹے ago
لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹ گئی
- پاکستان12 گھنٹے ago
گرفتاری پر شدید احتجاج
- شوبز11 گھنٹے ago
جھوٹ کا پول کھل گیا،بیٹی کی رپورٹ منظرعام پر
- شوبز13 گھنٹے ago
’پاکستانیوں کو ہنستا ہوانہیں دیکھ سکتے‘بھارت کی تنگ نظری
- پاکستان8 گھنٹے ago
اپوزیشن جماعتوں کا دبنگ فیصلہ،حکومت پریشان
- PSL418 گھنٹے ago
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی مسلسل تیسری فتح