بیرون ملک ڈیم فنڈ کیلئے مہم کا آغاز

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تنظیم آئی ایم پاکستان 15 مارچ سے کینیڈا میں دیامربھاشا ڈیم فنڈ کے لئے مہم کا آغاز کرے گی۔ 

دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا اہم قدم، فنڈز جمع کرنے کیلئے کینیڈا میں پندرہ مارچ سے ایونٹس کے انعقاد کا اعلان، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار تقریبات کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ تنظیم آئی ایم پاکستان کے بانی احمد سید نے بتایا کہ اٹاوہ میں پہلے ایونٹ کی ڈیڑھ ہزار ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔ سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور آئی ایم پاکستان کے ریجنل سربراہ نیئر رضوی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ اکاؤنٹ شفاف طریقے سے چل رہا ہے۔ ایڈووکیٹ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر ایک قومی مقصد ہے اور وہ اس کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کا آغاز وسط مارچ سے ہو گا۔ آئی ایم پاکستان موومنٹ کے بانی احمد سید کہتے ہیں کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept