سانحہ ساہیوال‘ حکومت پنجاب کی جے آئی ٹی کو ڈیڈ لائن

حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی کو 19 فروری تک اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔ ذرائر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مقررہ مدت میں رپورٹ جمع کرانے سے ہائیکورٹ کو بھی آگاہ کرے گی۔ جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال سے متعلق ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر چکی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے تناظر میں حکومت پنجاب انتظامی ایکشن لے چکی ہے۔ پنجاب فارنزک لیبارٹری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لیبارٹری کو بھجوائی گئی سب مشین گنیں اور پستول سانحے میں استعمال ہی نہیں ہوئی تھیں۔ دوسری جانب موقع سے چلا کر لے جائی گئی پولیس گاڑی فارنزک ایجنسی کو ٹرک میں لوڈ کر کے بھجوائی گئی حالانکہ اس کا فیول اور الیکٹرانک سسٹم تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept