سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل

 مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ ساہوال سے متعلق اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے۔

 جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی زیر صدارت رپورٹ کی تیاری کیلئے ٹیم کا پہلا باقاعدہ اجلاس ساہیوال میں ہوا جس میں کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے،اجلاس میں اب تک کی تفتیش اور دیگر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے 20 فروری تک رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے جب کہ حکومت کی جانب سے خلیل کے لواحقین کو 14 فروری تک رپورٹ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،جے آئی ٹی 19 فروری تک حتمی رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کرائے گی۔

دوسری جانب وزیر قانون بشارت راجہ کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس نے گزشتہ رات اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا،جے آئی ٹی نے اب تک جن امور کا احاطہ کیا اس اجلاس میں سب نکات دیکھے گئے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ کو بھی باضابطہ آگاہ کرے گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept