اسحاق ڈار کی دھمکی کام دکھا گئی‘ بڑا بریک تھرو

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اہم ممالک کے دورے مکمل کر کے پاکستان کے بعض ریاستی اداروں کو دھمکی دی ہے کہ وہ دنیا کو حقائق سے آگاہ کر دیں گے جس پر ان سے رابطہ کر کے کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے نقصان کا اندیشہ ہو۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی دھمکی کام دکھا گئی اور انہوں نے فی الوقت خاموشی اختیار کر لی ہے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے برطانیہ میں موجود ہیں ان کے معاملات حکومت پاکستان سے جلد طے پا جائیں گے جس کے بعد ان کی وطن واپسی ممکن ہو سکے گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept