افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے جبکہ دو افسران کی رخصت بھی منظور کرلی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ زیب حسنین کی خدمات محکمہ اینٹی کرپشن کے سپرد اور عاصم حیات لودھی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس بہاولنگر کا اضافی چارج سونپ دیاگیا ہے۔

ڈی ایم ڈی افسر نرگس شازیہ چوہدری کو پنجاب سے ریلیو کر کے صوبہ خیبر پختونخواہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن شاہد لالی کی 90روزہ اورایم ڈی پیپرا شاہد حسین کی 12روزہ جنوبی افریقہ جانے کی خصت منظور کرلی گئی۔ علاوہ ازیں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد سید نیئر عباس رضوی کو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینا ت کردیاگیا۔سید نیئر عباس رضوی ایڈیشنل اٹارنی جنر ل آف پاکستان بھی رہ چکے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept