وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا‘ اجلاس کے دوران 20 نکالی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ 

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق انسداد منشیات پالیسی 2018 کا جائزہ اور کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ای او بی آئی، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی جائیگی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم اور پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے کی اصولی منظوری دے گی۔ آزاد کشمیر کو پانی کے چارجز ادا کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept