آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

کوہاٹ کے علاقہ سورگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، آسمانی بجلی 11ہزار ولٹیج کی ٹرانسمشن لائن پر گری۔ 

پولیس تھانہ جرما کی حدود میں واقع علاقہ سورگل علی الصبح 11 ہزار ٹرانسمشن لائن پر آسمانی بجلی گرنے سے متعدد گھروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے اور سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept