ڈاکٹروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ‘ اسپتال بند

کراچی سمیت سندھ بھر میں تنخواہوں میں اضافہ اور الاؤنس کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسس کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جناح اسپتال، سول اسپتال، این آئی سی ایچ، لیاری اسپتال میں تالے لگ گئے۔ سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی کے باہر مریضوں کا رش لگ گیا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈی اور آپریشن ٹھیٹرز کا بائیکارٹ کیا گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اسپتالوں کی ایمرجنسی اور آئی سی یو کا بھی بائیکارٹ کیا جائے گا، حکومت یقین دہانی کے بجائے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept